سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ووٹرز باہر نہ آئے تو ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس امریکی صدارتی انتخاب ہار جائیں گی۔جارجیا میں خطاب کرتے ہوئے بل کلنٹن نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کا اقتصادی منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر ہے، یہ ریاست پورے انتخابات کے نتائج کا فیصلہ کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 ریاستیں ایسی ہیں جہاں مقابلہ بہت سخت ہے۔سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم تمام ریاستوں کو ہار سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں۔بل کلنٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہارنے پر ریپبلکنز کو نقصان نہیں پہنچے گا جبکہ کملا ہارنے پر ڈیموکریٹس کو نقصان ہوگا۔
دنیا
کملا ہیرس ہار سکتی ہیں ،بل کلنٹن
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 116 Views
- 2 مہینے ago