دنیا

کولوراڈو کی سپریم عدالت نے ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوہیمشائرپرائمری بھی جیت لی

امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیدیا۔امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیںصدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے عدالتی فیصلے کو غلط اور غیر جمہوری قرار دیا ہے۔عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا، ٹرمپ ترجمان نے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ 4 جنوری تک کولوراڈو عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ کولوراڈو میں ریاستی پرائمری پانچ مارچ کو ہونا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے