پاکستان

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفی ملک نے بتایا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔
فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز مصطفی ملک نے بتایا کہ کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 19 سال بعد بحال ہونے والے ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے۔
مصطفی ملک نے کہا ہے کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا ہیکہ یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
فوکل پرسن وزارت اوورسیز نے کہا ہے کہ اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں اس کے علاوہ عرب ممالک بھی پاکستان سے ہنرمند افراد کو روزگار دینے کے خواہاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے