کھیل

کپتان بین اسٹوکس سمیت8انگلش کرکٹرز کی طبیعت خراب ہوگئی

english team

راولپنڈی:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت8کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سیریز کی آج شیڈول ٹرافی کی رونمائی کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب کل ٹاس سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسٹوکس سمیت دوسرے کھلاڑی وائرل انفکیشن کا شکار ہوگئے تاہم ٹیم ترجمان نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کردیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ طبیعت میں خرابی کے باعث ٹیسٹ سیریز کی آج شیڈول ٹرافی کی رونمائی ممکن نہیں ہوسکے اسے کل میچ سے قبل ری شیڈول کیا جائے گا۔دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri