پاکستان

کیا وفاقی وزرا تنخواہ لیتے ہیں ؟ وزیر قانون کا موقف سامنے آگیا

کیا وفاقی وزرا تنخواہ لیتے ہیں ؟ وزیر قانون کا موقف سامنے آگیا

وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ارکان کو تنخواہ نہیں ملتی۔ شاید کوئی نیم وزیر ہو گا جو تنخواہ لیتا ہے۔قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کچھ لوگ بے بنیاد باتیں پھیلا رہے ہیں۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک مسائل کا شکار ہے اور وزرا سرکاری مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسی باتیں صرف شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہیں۔ حکومتی مشینری کو احساس ہے کہ حالات سنگین ہیں۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وفاقی وزرا بجلی اور گیس کے بل اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ انہیں حکومت کی طرف سے ایک ڈرائیور اور ایک گارڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ سیکورٹی کے اضافی اخراجات وہ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri