کھیل

کیا پاک بھارت ٹیسٹ میچ کی میزبانی آسٹریلیا کررہا ہے؟

indaian match

سڈنی:میلبورن کرکٹ کلب(ایم سی سی)اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے باضابطہ طورپر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کرلیا۔میلبورن کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹیو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دوران انکشاف کیا کہ ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی20ورلڈ کپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے دوران90,000سے زیادہ شائقین نے میلبورن کرکٹ کا رخ کیا تھا،اگر دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ یہاں کھیلتی ہیں تو ایسا کراؤڈ ہمیں 5روز مسلسل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔اسٹیورٹ فوکس نے امید کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے دونوں بورڈز سے بات کرنے کی کوشش کرے گا۔مجھے لگتا ہے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ2007میں ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri