سنی اتحادکونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق کیس میں نیا موڑ آ گیا ، سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیا۔الیکشن کمیشن نے بیرسٹر علی ظفر کو سربراہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لکھا گیا خط دیا، جس میں کہا گہا ہے سنی اتحاد کونسل جنرل الیکشن نہیں لڑی اور نہ ہی انہیں مخصوص نشستیں چاہئیں، خط سربراہ سنی اتحاد کونسل نے 26 فروری کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔چیف الیکشن کمشنر نے علی ظفر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں چاہئیں تو آپ انہیں کیوں مجبور کر رہے ہیں؟ جس پربیرسٹر علی ظفر نے سنی اتحاد کونسل کے خط سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سنی اتحاد کونسل نے ایسے کسی خط کے حوالے سے نہیں بتایا۔
پاکستان
کیس میں نیا موڑ ، سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستیں لینے سے صاف انکار
- by Daily Pakistan
- فروری 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 362 Views
- 10 مہینے ago