کینیڈا نے نئے امیگرینٹس کی تعداد میں 20 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔کینیڈین حکومت نے گزشتہ سال اپنے اہداف برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ 2024 میں 4 لاکھ 85 ہزار جبکہ 2025 میں 5 لاکھ امیگرینٹس کی تعداد مقرر کی گئی تھی مگر اب کینیڈا ہاسنگ اور مہنگائی جیسے مسائل کا شکار ہے۔سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت اپنے اہداف میں کمی کر رہی ہے۔ مزید برآں حکومت غیر ملکی ورکرز کے لیے بھی قواعد سخت کر رہی ہے۔ غیرملکی ورکرز لینے والی کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ پہلے مقامی کینیڈین شہریوں کو ملازمت کے لیے ترجیح دیں۔
پاکستان
کینیڈا کا امیگرینٹس کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 69 Views
- 2 مہینے ago