گزشتہ ہفتے سینیئرصحافی ایازامیر کے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی بیوی سارہ انعام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سپردخاک کردیاگیا۔
اسلام آباد پولیس نے مقتولہ کی نعش پمز ہسپتال میں ان کے بھائی کے سپرد کی۔
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عزیز رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سارہ کے والد کا کہنا تھاکہ بیٹی کو انتہائی ناز پیار سے پالا، انتہائی لائق اور ملنسار تھی، شاہ نوازجیسے ملزمان لائق اور اچھا کمانے والی لڑکیوں کو اپنی باتوں میں بہلا لیتے ہیں۔
’ایک ماہ قبل سارہ میرے ساتھ ہی تھی۔ سارہ میرے رابطے میں تھی اور میں نے اسے بہت لاڈ سے پالا تھا۔ سارہ سے روزانہ میسیجنگ اور فون پر بات ہوتی رہتی تھی۔ سارہ دس سال سے دوبئی میں تھی اور اچھی پوسٹ پر تھی۔ سارہ کو دوبئی کی متعدد کمپنیوں سے اچھی پیشکش تھی۔ شاہنواز لالچی تھا اور اس کی نظر سارہ کی دولت پر تھی۔
پاکستان
جرائم
کینیڈین نژادسارہ انعام اسلام آباد میں سپرد خاک
- by Daily Pakistan
- ستمبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1211 Views
- 3 سال ago