سا ئنس و ٹیکنالوجی

گزشتہ برس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہوشربا اضافہ

گزشتہ برس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہوشربا اضافہ

پیرس: ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی اب تک کی سب سے زیادہ مقدارریکارڈ کی گئی ہے۔یہ مقدار 1900 سے شروع ہونیو الی ریکارڈنگ میں اب تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔بین الاقوامی ادارہ برائے توانائی کے مطابق 2022 میں اس گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں 0.9 فی صد اضافہ ہوا۔ 32 کروڑ 10 لاکھ ٹن اضافے کے بعد یہ مقدار 36.8 ارب ٹن کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ایسا ہونے کی بڑی وجہ عالمی توانائی کے بحران کے دوران دوبارہ کوئلوں کے استعمال کا شروع کیا جانا ہے اگرچہ عالمی سطح پر اخراج کی نمو لگائے گئے تخمینے سے کم تھی۔رپورٹ کے مطابق کوئلہ دنیا بھر میں کاربن اخراج میں ایک تہائی سے زیادہ مقدار کا حصے دار ہے۔ گزشتہ برس کوئلے کے سبب ہونے والے اخراج کی مقدار میں 1.6 فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا یعنی 24 کروڑ 30 لاکھ ٹن اضافے کے بعد یہ مقدار تقریباً 15.5 ارب ٹن کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ادارے کی جانب سے جمعرات کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں گزشتہ برس توانائی سے تعلق رکھنے والی گرین ہاؤس گیس اخراج کی مکمل تصویر پیش کی گئی جس میں صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ ہی نہیں بلکہ نائٹرس آکسائیڈ اور میتھین کے متعلق بھی بتایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri