گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم افراد نے رہائشی کوارٹر میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔ گوادر تھانے کے ایس ایچ او محسن علی کے مطابق فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ایس ایچ او کے مطابق واقعہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد رہائشی کوارٹر میں رہائش پذیر تھے اور سربندر میں حجام کی دکان پر کام کرتے تھے۔تھانہ گوادر کے ایس ایچ او کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے ہے۔پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو گوادر اسپتال منتقل کردیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
پاکستان
جرائم
گوادر ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کوارٹر میں سوئے 7 افراد کو قتل کردیا
- by Daily Pakistan
- مئی 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 416 Views
- 9 مہینے ago