پاکستان

ہائیکورٹ از خود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کرسکتی،سپریم کورٹ

ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کی جانب سے از خود نوٹس لینے سے م تعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ہائیکورٹ از خود نوٹس کا ا ختیار استعمال نہیں کرسکتی۔عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل 199کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں رکھتی۔ہائیکورٹ کے از خود نوٹس کے اختیار سے متعلق8صفحات پر مشتمل فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے سامنے صرف اشیاء کی قیمتوں کا معائنہ زیر سماعت تھا۔ہائیکورٹ نے ایک سے زائد مرتبہ از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا۔ہائیکورٹ نے پولٹری اشیاء کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے