وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ ہر شہر میں ڈولفن فورس قائم کی جائے۔ساہیوال ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ بیواں اور غریب اقلیتوں کو اقلیتی کارڈ جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنا گھر پروگرام میں گھروں کی تعداد بڑھائی جائے گی، 5 لاکھ سے زائد گھر دیے جائیں گے۔علاوہ ازیں مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ پنجاب میں کسانوں کو 35 ہزار سے زائد کسان کارڈ دیے گئے ہیں۔پنجاب میں پہلے مرحلے میں 7500 ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 9500 گرین ٹریکٹرز کے ڈیزائن اور دیگر امور کی بھی منظوری دی گئی۔
خاص خبریں
ہرشہر میں ڈولفن فورس بنائی جائے ، مریم نواز
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 234 Views
- 3 مہینے ago