خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے کھیساری بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد نے مولانا فدور الرحمان کو قتل کردیا۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق رات گئے قتل ہونے والے شخص کی شناخت مولانا فدور الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول مولانا فدور الرحمان مسجد سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا جو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔متوفی مولانا فدور الرحمان سماجی کارکن تھے۔
پاکستان
جرائم
ہنگو: فائرنگ سے سماجی کارکن مولانا فدور الرحمان جاں بحق ہوگئے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 125 Views
- 3 مہینے ago