کوریئر سروس کے نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجوانے اور پھر ریسیو نگ پیپر پر انگوٹھے کا نشان لیکر بینک اکاﺅنٹ سے رقم نکلوانے کا نیا فراد سامنے آگیا ۔ایف آئی اے گوجرانوالہ سائبر کاءونگ نے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ چار رکنی گروہ میں بینک منیجر بھی شامل ہے ، ملزمان سینکڑوں شہریوں کے بینک اکاﺅنٹ خالی کرچکے ہیں ۔گروہ کے سرغنہ جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کیخلاف پانچ مقدمات درج کرلیے ہیں ، متاثر ہ شہریوں کی شکایات ملنے پر مزید مقدمات درج کیے جائیں گے ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسرنے گروہ کے طریقہ واردات کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کو رئیر سروس کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواتے اور پھر ریسیو نگ پیپر پر ان کے انگوٹھے کا نشان لے لیتے تھے۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان انگوٹھے کے نشان کو سلیکون پر کاپی کرتے اور اس کے زریعے بینک اکاﺅنٹ ہولڈر شہریوں کے زیر استعمال سم کارڈ کا ڈپلیکیٹ سم کارڈ حاصل کرلیتے تھے تفتیشی افسر کا بتانا ہے کہ ملزمان کے پاس ڈیجیٹل موبائل فون ایپ کے ذریعے اکاﺅنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے ساری معلومات بینک منیجر کے ذریعے پہلے سے موجود ہوتی تھیں ۔
جرائم
ہوشیار رہیں ، اکاﺅنٹ سے رقم نکلوانے کا نیا فراڈسامنے آگیا
- by Daily Pakistan
- جون 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 601 Views
- 1 سال ago