کھیل

یہ سوال ابو سے کریں وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا،نسیم شاہ

نسیم شاہ کے کندھے کی جلد سرجری کا امکان، فٹ ہونے میں 4 ماہ درکار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا اپنی شادی سے متعلق کیے گئے سوال پر کہنا ہے کہ یہ سوال ابو سے کریں وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا۔ملک میں قومی کرکٹرز کی شادیوں کا موسم چل رہا ہے، حارث رؤف، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور اب شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ایسے میں شائقین کرکٹ کو نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی شادی کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ سے بھی ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔نسیم شاہ نے جواب میں کہا کہ میں صرف ابو کے کہنے پر ہی شادی کروں گا وہ جو لڑکی میرے لیے پسند کریں گے میں شادی کرلوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے