پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان کا ضمانت خارج کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

سائفر کیس؛ عمران خان فرد جرم کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کرینگے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت سے عدم حاضری پرضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کے فیصلوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست پر فیصلے تک عبوری ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے احتساب عدالت کے فیصلوں کو چیلنج کیا ہے جس میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ نیب کیس میں ضمانت درخواستیں عدم حاضری پر مسترد کی گئی تھیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوج داری کارروائی کیس میں سزا سنائی گئی اور گرفتار کرکے اسی روز جیل منتقل کردیا گیا تھا، دس اگست کو احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے عدم حاضری کی بنا پر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا حالاں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں قید تھے اور عدالت میں پیش ہونا ان کے اختیار میں ہی نہیں تھا۔عمران خان نے وکیل کے توسط سے استدعا کی ہے کہ عدالت ضمانت مسترد کرنے کے احتساب عدالت کے 10 اگست کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے اور درخواستوں پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت بھی فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے