پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین کیس میں این سی اے برطانیہ نے 2018 میں تحقیقات شروع کیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر 2019 کو پاکستان اور این سی اے برطانیہ کے درمیان معاہدہ ہوا، 29 نومبر 2019 کو برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکانٹ میں پیسے آئے۔سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 3 دسمبر 2019 کو بند لفافے میں معاہدہ کابینہ میں پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی، شہزاد اکبر کے ذریعے 240 کنال زمین سمیت اربوں روپے کا ڈاکا ڈال چکے تھے۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کا ڈرامہ اسلامی ٹچ دے کر اربوں روپے کا ڈاکا چھپانے کے لیے کیا گیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
پاکستان
190 ملین کیس، این سی اے برطانیہ نے 2018 میں تحقیقات شروع کیں، طلال
- by Daily Pakistan
- جنوری 13, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 104 Views
- 6 مہینے ago