پاکستان

25مئی کیس:حکومت توہین عدالت کارروائی کیلئے کیسے متاثرہ فریق ہے؟سپریم کورٹ

25 may case

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے25مئی لانگ مارچ سے متعلق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ریمارکس دیئے کہ حکومت توہین عدالت کارروائی کیلئے کیسے متاثر فریق ہے؟سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت درخوراست پرسماعت ہوئی۔وزارت داخلہ کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیئے کہ عمران خان24مئی سے ہی ڈی چوک جانے کی کال دے رہے تھے،عمران خان عدالتی حکم سے آگاہ تھے یہ بات ریکارڈ سے ثابت ہے۔انہوں نے اپنے جواب میں غلط بیانی کی ہے کہ پہلے اپنے اور بعد میں وزیر اعلیٰ کے جیمرز کا کہا گیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے جو شہادتیں ریکارڈ کرے۔حکومت کی درخواست پہلے ہی غیر موثر ہے۔توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا تھا عدالت چاہے گی تو کارروائی کرے گی۔کوئی ایک عدالتی فیصلہ دکھا دیں جس میں غیر موثر کیس میں توہین عدال تکی کارروائی ہوئی ہو۔لانگ مارچ حکومت کیخلاف احتجاج تھا ڈسپلن سے ہونے والی پریڈ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri