علاقائی

سوات, ذخیرہ اندزوں اور گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

سوات, ذخیرہ اندزوں اور گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگسوات, ذخیرہ اندزوں اور گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

سوات: سوات بھر میں ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ذخیرہ اندزوں اور گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،200منافع خور پابند سلاسل،2200کو لاکھوں روپے جرمانے، رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی قبول نہیں عوام کو سستے نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کا حکم،ضلع بھر میں اے سیز،اے اے سیز،تحصیلداروں کی نگرانی میں کمیٹیاں قائم،چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی ہدایت،رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران اب تک 200 منافع خوروں کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے جبکہ 2200 افراد کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی واضح ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انتظامیہ نے ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کی نگرانی میں خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ ان کمیٹیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی چیکنگ کا حکم دیا گیا ہے تاکہ نرخوں کو اعتدال پر رکھا جا سکے اور عوام کو معیاری اشیاء مقررہ قیمتوں پر دستیاب ہوں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی اور کسی کو بھی عوامی مشکلات بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے اور ایسے اقدامات سے عوام کو حقیقی سہولت میسر آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے