پاکستان

32 سال بعد بلدیہ عظمی کراچی کے 110 ملازمین کی پروموشن

32 سال بعد بلدیہ عظمی کراچی کے 110 ملازمین کی پروموشن

میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ آج بلدیہ عظمی کراچی کے 110 ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر پروموشن دی گئی ہے۔ مرتضی وہاب نے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین میں پروموشن لیٹر تقسیم کیے۔ انہوں نے کے ایم سی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری بلدیہ عظمی کراچی کے لیے تاریخی دن ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ آج میرٹ کے مطابق یہاں کے ملازمین کو ترقیاں دی جا رہی ہیں، شہید بھٹو کی سالگرہ کے اگلے دن مزدوروں سے کیے گیے وعدے کو وفا کیا جا رہا ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کام وہ کریں جس سے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 32 سال بعد یہاں ہم نے پروموشن کا آغاز کیا، امید ہے تمام ملازمین شہر کے مسائل حل کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ میں 110 ملازمین کو سیاسی دفتر میں بلا کر پروموشن لیٹر نہیں دے رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ علی خورشیدی کی سیاست ہے کہ میں بد معاش بن گیا ہوں، لوگوں نے اس شہر میں 12 مئی بھی دیکھا ہے، میری اور سلمان کی غلطی یہ ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو کام ہوتا نظر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے