پاکستان

9 مئی واقعات: فرانس میں پاکستانی کمیونٹی اور عوام کا صدر میکرون کو خط

سانحہ نو مئی کے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل، عمران خان 10 کیسز میں قصوروار قرار

فرانس میں مقیم پاکستانی سول کمیونٹی اور فرانسیسی عوام نے 9 مئی کے واقعات پر فرانسیسی صدر میکرون کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حالیہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں پھیلائی معاشی، سماجی اور سفارتی تباہی کا ملبہ موجودہ حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔فرانسیسی صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت کے شر پسندوں نے ریاست کی اساس پر حملہ کیا۔فرانس میں مقیم پاکستانی سول کمیونٹی اور فرانسیسی عوام کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شر پسندوں کو احتساب اور قانونی کارروائی سے بچانے کے لیے پی ٹی آئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہی ہے۔فرینچ صدر میکرون کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرانسیسی حکومت حقائق اور درست معلومات پر مبنی مثبت اور تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے