خاص خبریں

9 مئی واقعے پر انصاف کا طریقہ وہی ہے جو امریکی پارلیمنٹ پر حملے کا ہے، وزیراعظم

آئی ایم ایف پروگرام کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کی سازش کے تانے بانے سمندر پار ملتے ہیں۔شہباز شریف نے کراچی کے لیے پانی کی فراہمی سے متعلق کے 4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و اتفاق میں برکت ہے، پچھلے ایک سال سے اتحادی حکومت اتفاق کا مظاہرہ نہ کرتی تو صورتحال مختلف ہوتی، کابینہ کے اتحاد و اتفاق نے 9 مئی کی سازش کو ناکام بنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ہم مل کر مسائل کو حل کریں گے اور پاکستان کی ناؤ کو کنارے لگائیں گے، انشااللہ ہم تمام مسائل کو شکست فاش دیں گے اور پاکستان کو کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو شخص چور ڈاکو کا نعرہ لگاتا رہا آج خود کرپشن کیس میں پکڑا گیا ہے ، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر عمران نیازی کی ہدایت پر جتھوں نے حملے کیے، یہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیداکرنے کی کوشش کی گئی جس کا اختتام 9 مئی کو ہوا، سازش کے تانے بانے سمندر پار ملتے ہیں، 9 تاریخ کو جتھوں نے عمران نیازی کے اکسانے پر فوجی تنصیبات پر جو حملے کیے تاریخ کا سیاہ ترین باب تھا۔شہباز شریف نے زور دیا کہ انصاف کا طریقہ یہی ہے جو 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل ہل میں ہوا، وہاں جو سزائیں دی گئیں وہ جائز ہیں تو یہاں پاکستان میں بھی قانون کے مطابق سزاؤں پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri