ڈپٹی کمشنر ضلع اٹک کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ میاں مراد حسین نیکو کارہ نے ریونیو عوامی خدمت کچہری لگا کر فتح جنگ کی عوام کے مسائل موقع پر حل کرائے،تفصیلات کے مطابق یکم ستمبرکو ڈپٹی کمشنر ضلع اٹک کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ میاں مراد حسین نیکو کارہ نے ریونیو عوامی خدمت کچہری لگا کے فتح جنگ کی عوام کے مسائل موقع پر حل کرائے اور اپنی ٹیم کے تحصیلدار کی ہفتے میں دو دن فیلڈ ایریا کے دیہی مراکز میں باقاعدہ دورہ کرنے کے احکامات جاری کئے،اس موقع پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمودبھی موجود تھے،عوام کی داد رسی اورزمینوں کی نشاندہی کے لئے سارا عمل تحصلیدار چوہدری شفقت محمود کی زیر نگرانی کردیا،اس موقعہ پر موضع دھڑی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ سائل کی اراضی کی تقسیم جو کہ 6ماہ میں ہونی تھی کو اندر میعاد عرصہ دو ماہ میں فیصلہ کر نے کا چوہدری شفقت محمود تحصیلدار کو مجاز قرار دیا اس موقعہ پر اراضی سنٹر کے افسران و اہلکار اور محکمہ مال تحصیل فتح جنگ کے قانونگو اور تمام پٹواری محرر رجسٹری و تمام ریڈر و اہلمد موجود تھے،اسسٹنٹ کمشنرکے اس احکامات جاری کر نے سے کھلی کچہر ی میں موجود عوام میں خو شی کی لہر دوڑ گئی۔
خاص خبریں
علاقائی
اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ میاں مراد حسین نیکو کارہ کی کھلی کہچری عوامی مسائل موقع پر حل
- by Daily Pakistan
- ستمبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 687 Views
- 2 سال ago