ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ، ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے صلح نامہ پر اور کمپرومائز پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے، میرے بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق والدہ نے عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔ مجھ سے زبردستی صلح نامہ پر اور کمپرومائیز پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے آپ نے جو کہنا ہے اپنے وکیل کے ہمراہ آئیں۔ خاتون نے کہا میرا وکیل مظہر جونیجو ہے۔
جام اویس گہرام کے پیش نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے جام اویس گہرام کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
ملزمان کے وکلا نے عدالت سے کہا کہ مدعی افضل جوکھیو، مقتول کی اہلیہ شیرین جوکھیو اور ان کی والدہ نے ملزمان سے مصالحت ہوگئی ہے۔ خون معاف کرکے ملزمان کو کیس سے بری کرکے کیس ختم کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ماڈل کورٹ ملیرنے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
پاکستان
خاص خبریں
ناظم جوکھیو قتل کیس، مقتول کی والدہ کا عدالت پہنچ گئیں
- by Daily Pakistan
- ستمبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 702 Views
- 2 سال ago