الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی کے علاوہ دیگر حلقون میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس میں کیا گیا۔ ضلع کرم کےعلاوہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبرکو ہی ہوگا۔
اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری وزارت داخلہ، دفاع ، چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب، خیبر پختونخواء اور سندھ نے شرکت کی۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ این اے 45 ضلع کرم کا انتخاب 16 اکتوبر کو نہیں ہوگا۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔
خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبرکو کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی وزارت داخلہ نے 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا اور درخواست کی تھی کہ ضمنی انتخابات 90دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کردی تھی۔
پاکستان
الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، ضمنی انتخابات کے حوالے سے اعلان کر دیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 727 Views
- 3 سال ago