دلچسپ اور عجیب

لانگ مارچ کا مقصد دو صوبوں کی سرکاری مشینری استعمال کر کے وفاقی حکومت کو بلیک میل کرنا ہے میاں جاوید لطیف

لانگ مارچ کا مقصد دو صوبوں کی سرکاری مشینری استعمال کر کے وفاقی حکومت کو بلیک میل کرنا ہے میاں جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قاتلوں کو کٹہرے میں ضرور لائیں گے کیس کے بارے میں جانتے بہت کچھ ہیں لیکن ابھی نہیں بولیں گے ابھی بولنے سے کیش خراب ہو گاارشد شریف شہید کی المناک وفات کا ہمیں بہت دکھ ہے یہ بات انھوں ایک پرعس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ پرامن کرنا ہوتا تو کبھی بھی یہ نہ کہتا کہ پچیس جولائی کو میری تیاری نہیں تھی عمران خان لاشیں گرانٹ کے لیے آ رہا ہے لیکن حکومت اور اداروں نے بھی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد
دو صوبوں اور دو یونٹس کی سرکاری مشینری استعمال کر کے وفاقی حکومت کو بلیک میل کرنا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان بنتے وقت بے شمار لوگوں نے قربانیاں اور شاہدتین دی تھی جس کی وجہ سے پاکستان قائم ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے جدوجہد کی ان کے متعلق ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ ان کے بارے میں باتیں کرتے تھے ہم اداروں کے بارے میں باتیں کرتے تھے، ہم چاہتے تھے اس ملک میں آئین کی بحالی ہو لیکن آج جو باتیں کی جارہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہیں 4 سال سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی پنجاب کے سلیبس میں ایک مضمون ایڈ کیا گیا جس میں نواز شریف کو چور ڈاکو لکھا گیا ہے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اسکولز کالجز میں جا کر بچوں کی ذہن سازی کی جائے 4 5 ماہ جو کچھ یہ کرتا رہا، اور جیسا انقلاب یہ قوم کو دکھاتا رہا،میں وزیر اعظم سے کابینہ اجلاس میں سفارش کروں گا کہ ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں قتل میں عمران خان اور سلمان اقبال کو شامل تفتیش کیا جائے_فیصل واوڈا سے بھی تحقیقات کی جانی چاہییں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے