وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یکم نومبر1947کو ہمارے آباؤ اجداد نے بغیر کسی بیرونی امداد کے جذبہ ایمانی سے سرشار اس خطے کو ڈوگروں سے آزاد کرایا،1947کو ہماری قوم نے جس اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا تھا آج ہمیں اْسی اتحاد و اتفاق کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔یوم آزادی گلگت بلتستان کے دن ہم سب کو مل کر اس عزم کاعہد کرنا ہے کہ ہم آپس کے اختلافات کو بھلا کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں گے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے باہمی اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے سے ظلم و انصافی کی خاتمے کیلئے یکجا ہونا ہوگا۔ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی عوامی حکومت عوام کی تعمیر وترقی، صوبے میں گْڈ گورننس کو یقینی بنانے، معاشرے سے ظلم و ناانصافی کے خاتمے، اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے اور عوام کی میعار زندگی بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور وسائل کا منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدنے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے شہداء اور غازیوں کو جنہوں نے آزادی کیلئے قربانیاں پیش کی۔ ہم زندہ قوموں کی طرح اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اورآزادی کے اس دن کو بھر پور انداز میں مناتے رہیں گے۔ آزادی کے حقیقی معنوں کو سمجھنا ہوگا۔ آزادی کی قدر ان قوموں کو ہے جنہیں آزادی نہیں ملی ہے۔ گلگت بلتستان میں جاری امن وامان کو قائم و دائم رکھنے اور ترقی کے اس سفر کو جاری و ساری رکھنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان
خاص خبریں
ہم زندہ قوموں کی طرح اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید
- by Daily Pakistan
- نومبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 498 Views
- 3 سال ago

