رہنما جے یوآئی شیرانی گروپ سینیٹراسماعیل بلیدی نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی وہ طریقہ غلط تھا،عمران خان کا بیانیہ عوام میں بے حد مقبول ہو گیا،احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے،وفاقی حکومت معاملے کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں کیا۔رہنما جے یوآئی شیرانی گروپ سینیٹراسماعیل بلیدی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ عمران خان کوجس طرح ہٹایاگیاوہ غلط تھا،عمران خان کابیانیہ عوام میں بے حدمقبول ہوگیا،عوام کی بڑی تعدادعمران خان کیساتھ کھڑی ہے،عمران خان جمہوری آدمی ہیں اور اس کادفاع بھی کررہے ہیں،حکومتی اتحادکے باوجود عمران خان ضمنی الیکشن جیت رہے ہیں،کرم ایجنسی کے الیکشن میں عمران خان کی کامیابی و اضح ثبوت ہے،سینیٹراسماعیل بلیدی کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرناہرسیاسی جماعت کاآئینی حق ہے،وفاقی حکومت معاملات کوبہترطریقے سے ہینڈل کرے،وزیرداخلہ کے بیانات حالات کومزیدخراب کررہے ہیں،حکومت کاکام معاملات خوش اسلوبی سے طے کرناہوتاہے،حکومت جنرل الیکشن کرانے سے کترارہی ہے،موجودہ حکومت کے دورمیں مہنگائی مزیدبڑھ چکی ہے،عمران خان نے دنیامیں پاکستان کاوقاربلندکیا،رہنماپاکستان پیپلزپارٹی سینیٹرگیان چندنے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوسیاست میں لانچ کیاگیا،عمران خان کوآئینی طریقے سے ہٹایاگیا،پی ٹی آئی حکومت میں دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوئے،عمران خان نے دوست ممالک سے ملے تحفے بھی بھیج دئیے،تحائف بیچنے کے باعث دوست ممالک میں پاکستان کاامیج خراب ہوا،عمران خان کی سیاست صرف الزامات کی مرہون منت ہے،عمران خان کی سیاست کامحورصرف الزامات کی بوچھاڑہے اورکچھ نہیں،ماضی میں پیپلزپارٹی بہت کامیاب لانگ ما رچ کرچکی ہے،سینیٹرگیان چندکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کالانگ مارچ2،3گھنٹے کاشارٹ مارچ ہے،عمران خان کم تعداددیکھ کربوکھلائے ہوئے ہیں،عمران خان کوعوام نے سیلاب کے دوران پہچان لیا،عوام عمران خان کے کردارکوبخوبی جان چکی ہے،آئندہ الیکشن میں عمران خان کواپنی مقبولیت کاپتہ چل جائے گا،عمران خان جمہوری لیڈرنہیں ہیں،انتشارکی سیاست کررہے ہیں،عمران خان سیاسی طورپرانتہاپسندی کاشکارہیں،بلاول بھٹودنیاکیساتھ سفارتی تعلقات کوبہترکررہے ہیں۔رہنماپاکستان تحریک انصاف غزالہ سیفی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کاسمندرعمران خان کے ساتھ آرہا ہے،جب بھی ملک پرمشکل وقت آیاعمران خان سب سے آگے رہے،پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکارہورہی ہے،عوام اتحادی حکومت کوردکرچکی ہے،سازشی عناصرناکام ہونگے،ملک میں فوری الیکشن بہت ضروری ہیں،ملک دن بدن نیچے جارہاہے،عمران خان کوپاکستان کی سیاست سے باہرکرناسب کی بھول ہے،عمران خان نے جوانوں کی بہتری کیلئے بہترین ا قدامات کئے،عمران خان نے کوروناکے باوجود پاکستان کی معیشت کومستحکم رکھا
پاکستان
عمران خان کا بیانیہ عوام میں بے حد مقبول ہو گیا،احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے سینیٹراسماعیل بلیدی
- by Daily Pakistan
- نومبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 557 Views
- 3 سال ago