وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی ہدایات پر ڈی جی انفورسمنٹ نے انسدادِ تجاوزات سکواڈ کو اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات جس میں فنسز لوہے کی گریلز اور کانٹے دار تار اور سی ڈی اے زمین پر بنائے گئے غیر قانونی لان کو ختم کرنے اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے صاف کرنے کےساتھ ساتھ دہی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانے بارے اور تجاوز کنندگان کے خلاف کاروائیاں مزید سخت کرنے کے احکامات دیے ۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کےتعاون سے اسلام آباد کے سیکٹر C-13 میں اپریشن کے علاوہ سیکٹر G-7 ،F-10 ،,E-12 اور D-12 میں مختلف کاروائیوں میں 61 کنال زمین واگزار کر کے 9 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی انفورسمنٹ کی طرف سے اسلام آباد ٹریڈ یونین کے نمائندوں کو تجاوزات بارے لکھے گئے خطوط پر سیکٹر F-10 مرکز میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کر کے 9 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ اسی طرح سیکٹر E-12 میں سرکاری زمیں پر غیر قانونی مسجد تعمیر کی جا رہی تھی جسے گرا کر 1 کنال زمین واگزار کی۔ سیکٹر C-13 جہاں سے مارگلہ روڈ بنایا جا رہا ہے تقریباً 1500 فٹ پے تجاوزات کی وجہ سے روڈ کا تعمیراتی کام تعطل کا شکار تھا چیرمین کیپٹین (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایک میگا اپریشن کیا گیا جس میں روڈ کے بھیچ میں آنی والی تعمیرات کو بھاری مشینری سے گرا کر 60 کنال سرکاری زمین واگزار کر کہ 1500 فٹ روڈ ایریا FWO کے خوالے کیا گیا۔اس کے علاوہ سیکٹر D-12 میں قبضہ کی غرض سے دیوار بنائی جا رہی تھی اسے بھی انفورسمنٹ عملہ نے گرا کر قبضہ ناکام بنا دیا۔ سیکٹر G-7 میں غیر قانوبی فنس کو ختم کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں تجاوزات کے خلاف اسی طرح کی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔
پاکستان
خاص خبریں
علاقائی
سی ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کاروائی 61 کنال زمین واگزار کر کے 9 ٹرک سامان ضبط کر لیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1067 Views
- 3 سال ago

