لاہور:پاکستان سوبز کے سینئر اداکارہ شان شاہد کی بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے کہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگی پر کیسا اثر پڑے گا۔حال ہی میں شان شاہد نے ایک نجی میگزین کو انٹرویو میں شوبز اداکاروں میں بڑھتی شرح طلاق کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔بڑھتی شرح طلاق کے حوالے سے شان شاہد کا کہنا تھا کہ جوڑے میں سمجھ،اعتماد اور مطابقت بہت ضروری ہے درگزر اور معاف کرنا زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ محبت کے خیال سے پیار کرتے ہیں عشق میں مبتلا ہونے سے پہلے اسے سمجھنا چاہیے جلد بازی میں فیصلے نہیں کرنے چاہیے،لوگ یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہونگے جس کی وجہ سے بہت سارے رشتوں میں ٹوٹ پھوٹ ہورہی ہیں۔یاد رہے کہ شان شاہد اور آمنہ شان کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں اس خوبصورت جوڑے کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ ایک ساتھ اچھی زندگی گزاررہے ہیں۔خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں ان دنوں شادیاں تاش کے پتوں کی طرف ٹوٹ رہی ہیں پچھلے کچھ عرصے میں سجل علی،احمد رضا میر،مدیحہ رضوی،حسن نعمان،ثناء اور فخر،فیروز خان اور علیزہ سلطان جیسے کئی جوڑوں نے علیحدگی اختیار کی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
طلاق کی شرح میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟شان شاہد نے وجہ بتا دی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 680 Views
- 2 سال ago