کراچی:عدالت نے نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف سرکار اور رینجرز کی اپیل مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے سابقہ مرکز نائن زیور سے دھمکا خیز مواد برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فیصلہ سنائے ہوئے متحدہ کے کارکنوں فیصل موٹا،عبید کے ٹو،فرملا ملا اور دیگر کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے13ملزموں کی سزاؤں میں اضافے کی رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد رکردی۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد کیس میں نادر شاہ سمیت14ملزمان کو بری کیا تھا۔اے ٹی سی نے ایم کیو ایم کے 13کارکنوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی تھی۔
علاقائی
نائن زیرو دھماکہ خیز مواد برآمدگی:متحدہ کارکنوں کی بریت کیخلاف سرکار کی اپیل مسترد
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 562 Views
- 2 سال ago