پاکستان

نئے انتخابات کا فیصلہ فوج نے نہیں،الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،سلیمان شہباز

salman shabaz

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،فوج نے نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے۔نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے۔عمران خان بتائے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟کیا یہ امرباالعروف تھا؟سلیمان شہباز نے اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے تاحیال ایکسٹینشن کی آفرز کرنے ورالا فتوے نہ دے۔گھڑی چور اور توشہ خانہ کا لٹیرا امر المعروف اور ریاست مدینہ جیسے پاک نام لینے کی جرأت نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ امربالمعروف پر عمل کرتے تو بشریٰ بی بی اور فرح گولی کو اپنا فرنٹ مین نہ بناتے،شہداء کے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے۔انہوں نے کہاکہ امربالعروف کو چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرو،نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،فوج نے نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے