پاکستان

حنا ربانی کے دورہ افغانستان سے متعلق بیان پر شازیہ مری نے عبدالاکبر چترالی کو سنادی

hina rabbani khar

اسلام آباد:وفاقی وزیر تخفیف غربت وسماجی تحفظ شازیہ مری وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے بیان پر برس پڑیں اور کہا کہ یہ تنگ نظری کی سوچ ہے کہ ایک عورت نے افغانستان کا دورہ کیا اور چمن واقعہ ہوگیا۔قومی اسمبلی میں عبدالاکبر چترالی کی شازیہ مری اور مریم اورنگزیب کے درمیان تلخی اس وقت ہوئی جب جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ حنا ربانی کھر کے موجودہ حالات میں افغانستان جانے کو مناسب نہیں سمجھتا۔مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور علماء کے وفد کو افغانستان ایک ساتھ جانا چاہیے تھا۔جس پر شازیہ مری نے مولانا عبدالاکبر چترالی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ حنا ربانی کھر ہماری وزیر مملکت ہیں انہوں نے افغانستان جاکر بات چیت کی انہوں نے پوری قوم کی نمائندگی کی۔سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے مولانا عبدالاکبر چترالی سے الفاظ واپس کرادیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے