اسلام آباد: امریکا نے ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہماری پاکستان کیساتھ گہری سکیورٹی پارٹنر شپ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جمہوریت ، انسانی حقوق ، آزادی اظہار اور مذہب پر بات کرتے رہتے ہیں ۔ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ سمٹ کے حوالے سے پاکستان فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے ، پاکستان کیساتھ کام کرتے رہیں گے ۔
دنیا
امریکا کا ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر اظہار افسوس
- by Daily Pakistan
- مارچ 31, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 999 Views
- 2 سال ago