پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی آج ہوگی۔دونوں ٹیمیں ایک روز آرام کے بعد آج سے ون ڈے سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہوں گی۔بدھ کے روز دونوں ٹیمیں 4 سے 7 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور ٹام لیتھم ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز پنڈی اور آخری تین میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ 5 میچز پر مشتمل پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا برابری پر اختتام ہوا۔دونوں ٹیموں نے دو دو میچز جیتے جبکہ سیریز کا ایک میچ خراب موسم کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔
کھیل
پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
- by Daily Pakistan
- اپریل 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 399 Views
- 2 سال ago