راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کا ایک بہانہ ہے ورنہ ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی ہے ، دس مئی تک کئی کٹانکل آئے گا اار پا ر ہوجائیگا ۔ دس مئی کو آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں ، حکمران ریلیف میں اور عوام تکلیف میں ہیں ۔حکومت کا اگلا نشانہ ہماری ملکیتی چار مرلے کی لال حویلی ہے لیکن اس کے نتائج کیلئے بھی تیار ہیں ، ہائیکورٹ میں کیس جیت چکے ہیں ، اکیلا آدمی رہتاہوں اگر مارا گیا تو 8 آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصل کراچکا ہوں
پاکستان
سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہے ، جس کے سنگین نتائج نکلیں گے ، شیخ رشید
- by Daily Pakistan
- اپریل 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 786 Views
- 2 سال ago