پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم نے خود کو ماہرہ خان قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے خود کو ماہرہ خان قرار دے دیا۔رابعہ کلثوم نے لکھا کہ ’ اگر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کراچی میں فساد ہونے پر افسوس ہے اور اگر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے دن 27 دسمبر کو امن قائم رکھا ہوا تھا اور شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں بے قصور ہے تو میں بھی آج سے ماہرہ خان ہوں، جاؤ جو کرنا ہے کرلو‘۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی پاکستان زندہ باد کے نعرے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کی گرفتاری اور ان کے حامیوں کی جانب سے مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرنے کا ذکر نہیں کیا، تاہم انہوں نے ایک ایسے وقت میں پوسٹ کی جب تحریک انصاف کے چیئرمین کو گرفتار کیے جانے کے بعد ان کے حامیوں نے ملک بھر میں مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد کیا۔
	
							انٹرٹینمنٹ
						
		
				
									میں آج سے ماہرہ خان ہوں، رابعہ کلثوم
- by Daily Pakistan
- مئی 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 547 Views
- 2 سال ago


 
					 
					 
					 
					 
					 
					 
																		 
																		 
																		 
																		 
																		