لاہور : پرویز الٰہی نے خود کو بے گناہ قرار دیدیا، عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر رسمی گفتگو کی ۔پرویز الٰہی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کرونگا ، پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا۔پی ٹی آئی کارکنان کیلئے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں ، گھبرانا نہیں ہے ، پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے ، میں نے کسی کیخلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا ، مجھ پر یہ ظلم محسن نقوی کرا رہا ہے یہ برا کررہے ہیں اور برا ہی بھگتیں گے
خاص خبریں
پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا، پیشی سے قبل پرویز الٰہی نے حتمی اعلان کردیا
- by Daily Pakistan
- جون 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 520 Views
- 2 سال ago