بیجنگ: چینی حکام نے رواں ماہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے متعدد قدرتی آفات سے عوام کو خبردار کردیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے الرٹ جاری ہوا ہے جبکہ ملک کے کچھ حصوں میں شدید بارش کے باعث اب تک ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔وسطی اور جنوب مغربی چین کے بڑے حصوں میں بارش سے ہونے والی آفات کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کیا گیا۔ موسمیاتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک کو جولائی میں متعدد قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں سیلاب، شدید موسموں کی نقل و حرکت، طوفان اور بلند درجہ حرارت شامل ہیں۔شمال مغربی چین کے شانزی صوبے میں ہفتے کے آخر میں پچاس سالوں میں پہلی بار طوفانی بارشوں کے نتیجے میں درجنوں مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اندرونی منگولیا کے علاقے میں اتوار کو بارش کی وجہ سے سیلاب آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔صوبائی حکام نے کا کہنا تھا کہ وسطی صوبہ ہنان میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب سے 2,000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 10,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
دنیا
چین میں قدرتی آفات کا ہائی الرٹ، متعدد علاقوں سے شہریوں کا انخلا
- by Daily Pakistan
- جولائی 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 323 Views
- 2 سال ago