کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل میں فائرنگ اور قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر انکوائری کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں واقع جوڈیشل لاک اپ سے 29 جون کو خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے، جن میں سے کچھ کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ایک نے از خود گرفتاری دے دی تھی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں انکوائری کی منظوری دے دی۔تحقیقات میں واقعے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کے بعد وزیراعلیٰ کو سفارشات کی رپورٹ پیش کی جائے گی، جس کے بعد صوبائی حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے گی۔
علاقائی
چمن جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ، وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کی منظوری دے دی
- by Daily Pakistan
- جولائی 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 473 Views
- 2 سال ago