اسلام آباد: سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ان کا نام نگران وزیراعظم کے لیے منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ وہ اس وقت نگران وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگران وزیراعظم کے لیے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حتمی مشاورت کریں گے اور اپوزیشن کی جانب سے 3 نام شیئر کریں گے۔واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی پاکستانی سفارت کار ہیں جو امریکا میں پاکستانی سفیر رہے ہیں جب کہ اس سے پہلے وہ مارچ 2012ء سے دسمبر 2013ء تک سیکرٹری خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔
پاکستان
جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے مضبوط امیدوار بن گئے
- by Daily Pakistan
- اگست 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 425 Views
- 2 سال ago