پاکستان

سی سی آئی نے اتفاق رائے سے مردم شماری منظور کی، احسن اقبال

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو خود ہی مایوس کر رہے ہیں: احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے سے مردم شماری منظور ہوئی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت تمام جماعتوں کو پتا تھا کہ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کرتے ہیں تو الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کی روشنی میں حلقہ بندیاں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 90 دن میں انتخابات کرانے کی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا ہے تو وہاں سے یہ بات واضح ہوجائے گی کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کی ضرورت ہے یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے