صحت

کھجور کھائیں، صحت مند اور توانا رہیں

کھجور کھائیں، صحت مند اور توانا رہیں

لندن: انسان ہزاروں سال سے کھجور کھاتا رہا ہے اور اب بھی یہ مقبول ترین میوہ توانائی سے بھرپور غذا کے درجے پر موجود ہیں۔ ماہرین نے مزید تحقیق کرکے کھجور کے لاتعداد فوائد پیش کئے ہیں۔ یہ کئی امراض سے بچاتی ہے اور غذائی کمی کو پورا کرتی ہے۔کھجور وٹامن کا خزانہ ہے جس میں کل چھ وٹامن پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن وٹامن بی ون (تھایامِن)، وٹامن بی ٹو (رائبوفلے وِن)، نائکوٹائنِک ایسڈ اور وٹامن اے بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ اس میں ریشے (فائبر) دار اجزا پائے جاتے ہیں جبکہ پوٹاشیئم ، میگنیشیئم، تانبہ، سیلینیئم اور دیگر اہم معدنیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کلوگوز اور فرکٹوز والی شکریات بھی موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کھجور فوری طورپرتوانائی پہنچاتی ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس بڑھاتی ہے۔ عربی اطبا نے اسی بنیاد پر اسے مکمل غذا بھی قرار دیا ہے۔واشنگٹن ڈی سی کی غذائی ماہر، ایلیسن ٹیپر کہتی ہیں کہ صبح کے وقت کھجور کھائیں تو اس سے پورے دن توانائی بحال رہتی ہے اور شکم سیری کا احساس موجود رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے