پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ صفِ اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سُپر اسٹار کے بھائی حسان خان اور ان کی منیجر انوشے طلحہٰ خان نے اداکارہ کی شادی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم سے شادی کر لی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔اداکارہ کی شادی کی تقریب کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں سفید عروسی لباس میں اپنے دولہا کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے دولہا سلیم کریم نے سیاہ شیروانی، میچنگ پاجامہ اور ہلکے نیلے رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔اداکارہ کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوئے۔اس سے قبل 2007ء میں اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری سے ہوئی تھی جو 2015ء میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کی پہلی شادی سے ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
ماہرہ خان سفید جوڑا پہن کے پیا دیس سدھار گئیں
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 376 Views
- 1 سال ago