سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے یا نہ کرنے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر جیل حکام کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔سنجیدہ سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں عدالت میں پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا۔سائفر کیس میں جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء اور ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی بھی عدالت پہنچیں۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ بھی جیل رپورٹ کے ساتھ منسلک کی ہے جبکہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا خط عدالت میں پڑھا۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو پیش نہیں کر سکتے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خط کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کر سکتے، اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکیورٹی کے لیے خط لکھا ہے۔خط کے مطابق بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سنجیدہ نوعیت کے سیکیورٹی خدشات ہیں۔عدالت میں وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن کا کیس دیکھنا ہے کب گرتا ہے، شکوہ کروں گا آپ سے بھی کہ اتنا جلدی ٹرائل نہ چلائیں، ہمیں ایک ہی بات کی جاتی تھی کہ اسٹے ہے تو دکھا دیں۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن کہتی تھی کہ ٹرائل تو ہوگا، ہم کہتے تھے ٹرائل ابھی نہ چلائیں، کون سا کیس ہے آج تک جو اتنا جلدی چلا؟ معلوم نہیں کیوں اس کیس کو اتنی جلدی چلایا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کیس کو جلدی چلایا جارہا تھا پھر بھی ہم سر جھکا کر چلتے رہے، سائفر کیس کا کوئی انوکھا ٹرائل تو نہیں تھا، اسلام آباد میں دہشتگرد گھسے نہ کوئی ایسا دہشتگردانہ واقعہ پیش آیا۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آج ہی عدالت میں پیش تو کرنا پڑے گا، کن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا۔
خاص خبریں
چیئرمین پی ٹی آئی و شاہ محمود کو عدالت میں پیش کیا جائیگا یا نہیں؟ فیصلہ کچھ دیر بعد
- by Daily Pakistan
- نومبر 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 566 Views
- 12 مہینے ago