خاص خبریں

شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا اور بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس اور آر اے بازار پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ جیل پہنچ گئی تھی۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے، میں نے قوم کی نمائندگی کی، میں بے گناہ ہوں، مجھے بلا وجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے