پاکستان

مبینہ انتخابی دھاندلی ، جے یو آئی کا شارع فیصل اور ٹول پلازہ پر احتجاج ٹریفک شدید متاثر

مبینہ انتخابی دھاندلی ، جے یو آئی کا شارع فیصل اور ٹول پلازہ پر احتجاج ٹریفک شدید متاثر

جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف شارع فیصل اور ٹول پلازہ پر احتجاج جاری ہے۔احتجاج کے باعث شارع فیصل پر نرسری سے ایف ٹی سی تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور کارساز پر بھی احتجاج جاری ہے۔اس کے علاوہ مشتعل افراد نے ٹول پلازہ بلاک کردیا جب کہ کراچی حیدرآباد موٹر وے پر سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے۔دوسری جانب پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والی قومی عوامی تحریک کو حراست میں لے لیا، قومی عوامی تحریک نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، جس میں خواتین بھی شریک تھیں۔سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے باعث دفعہ 144 کی حدود میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا اور خواتین کارکنان سمیت قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے