وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرادیئے گئے۔شہباز شریف کل وزارت عظمیٰ کے لیے عمر ایوب سے مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کی دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب ڈویڑن کے ذریعے کیا جائے گا۔
پاکستان
وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کا کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیئے گئے
- by Daily Pakistan
- مارچ 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1469 Views
- 10 مہینے ago