نومنتخب وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔قائد ایوان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اس عہدے کے لیے نامزد کرنے پر قائد نواز شریف کا شکر گزار ہوں، میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور خالد مقبول صدیقی، شجاعت حسین کا شکر گزار ہوں۔ میں سالک حسین، عبدالعلیم خان اور خالد مگسی کا بھی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد نواز شریف 3 بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب آیا، نواز شریف پاکستان کے معمار ہیں، دور حکومت میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔ پاکستان میں ایٹمی طاقت کی بنیاد نواز شریف کی ہے۔
پاکستان
پاکستان کو پاﺅں پر کھڑا کرینگے ، مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں ، نومنتخب وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- مارچ 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 186 Views
- 10 مہینے ago